وزیر داخلہ بلوچستان پر قاتلانہ حملہ ،سرفراز بگٹی محفوظ رہے ،دو ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم سرفراز بگٹی اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ وزیر داخلہ اپنے گاﺅں ڈیر ہ بگٹی جار رہے تھے کہ راستے میں بیکر کے علاقے میں قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوش کی گئی لیکن دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے اور صوبائی وزیرداخلہ محفوظ رہے تاہم سرفراز بگٹی کے دو ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔بارودی سرنگ کے دھماکے کے باعث سرفراز بگٹی اور ان کے محافظوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔جس جگہ یہ قاتلانہ حملہ کیا گیاہے وہ کوئٹہ سے ساڑھے چار سو کلومیٹر دو ر ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ سرفراز بگٹی کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغاما ت بھی موصول ہو ئے جس کے بعدوزیر داخلہ کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی تھی اور انہیں احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی تھی ۔