پنجاب

ڈاکٹر شاہد مسعود نے تحقیقات کو نقصان پہنچایا، پنجاب حکومت نے لیگل نوٹس بھیج دیا

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتانا تھا کہ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کے کیس کے ملزم عمران علی کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کا الزام لگایا تھا جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس معاملے پر کمیٹی بنائی تھی۔ زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے نام پر لوکل اور فارن اکاؤنٹس کو چیک کیا گیا لیکن ملزم کے نام کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا، سٹیٹ بینک نے اپنی فائنڈنگ دیدی ہیں، ملزم کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق ڈاکٹڑ شاہد مسعود کی خبر بالکل من گھڑت اور جھوٹی ہیں، انہوں نے انوسٹی گیشن کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو دو بار طلب کیا گیا لیکن وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ نجی ٹیلی وژن کے اینکر پرسن کی خبر من گھڑت اور جھوٹی ہے، اب اس معاملے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے جبکہ جن وزراء کا نام لیا گیا انھیں قانونی کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ جھوٹے الزامات پر حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹڑ شاہد مسعود کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close