پنجاب

حکمرانوں کا خوف درست ہے، وہ جانیوالے ہیں، طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا خوف درست ہے، وہ جانیوالے ہیں، حکمرانوں کوخالی کرسیاں بھی کام کرتے دکھائی دیتی ہیں، ن لیگ کا جڑانوالہ کاجلسہ ناکام ہوگیا۔ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کااقتدارختم ہونےوالاہے ، نوازشریف پاکستان کی سالمیت کے بہت بڑے دشمن ہیں، نوازشریف کوخواب میں بھی طاہرالقادری نظرآتے ہیں تاہم احتجاج کی حکمت عملی کوبےوقت کی راگنی نہیں بناناچاہتے،احتجاج کے حق کومحفوظ کرلیا کراچی کی طرح لاہورمیں بھی بےشمارراو¿انوارہیں ،لاہورکے راو¿ انواروں کیخلاف نوٹس لیا جائے، ماڈل ٹاو¿ن میں 14بے گناہ شہریوں کو قتل کیاگیا، یکطرفہ گولیاں چلائی گئیںاور منصوبے کے تحت لاشیں گرائی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ لاہورکے راو انوارکیخلاف ایکشن لے، ریاست کوشہریوں کے قتل وعام کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جب انتظامیہ اورپارلیمنٹ فیل ہوجائے توعدلیہ کواپناکرداراداکرناہوگا،شہداکے لواحقین کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سوچناہوگاکہ ادارے کیوں نہیں کام کررہے ہیں ،طاقتورہرروز اداروں کوللکاررہاہے،مال روڈ کی خالی کرسیوں کاہرروزتذکرہ ہورہاہے،حکمران خالی کرسیوں سے خوفزدہ ہیں، احتجاج ناکام ہواتوچیختے کیوں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close