اسلام آباد

پیپلز پارٹی وزیرِاعظم کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرے گی،لطیف کھوسہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کے ذریعے وزیرِاعظم اور ان کے اہل خانہ کا جھوٹ سامنا آگیا ہے،پیپلز پارٹی وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیک سے وزیر اعظم کا جھوٹ سامنے آیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اُن کے اہلِ خانہ کی جانب سے اثاثہ چھپانے سے متعلق ثبوت آنے کے بعد پیپلز پارٹی وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف سمیت اُن کے اہلِ خانہ بہ شمول بھائی شہباز شریف،سمدہی اسحاق ڈار، داماد کیپٹن صفدر،اور بھتیجے حمزہ شہباز کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس تیار کر رہی ہے جو تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ چند ایک روز میں وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے،جس میں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیرِاعظم اور اہلَ خانہ کے وہ افراد جو اسمبلی کا حصہ ہیں،کو نا اہل قرار دیا جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آج وزیر اعظم اور اُن کے رشتہ دار ارکانِ اسمبلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات پیپلز پارٹی کو دینے کی منظوری دے دی ہے،پیپلز پارٹی کے رنماؤں لطیف کھوسہ اور نئیر بخاری نے وزیر اعظم پاکستان سمیت شہباز شریف، اسحاق ڈار،حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کے 1990 سے 2013 تک جمع کرائے گئے کاغزات نامزدگی میں درج اثاثہ جات اور سالانہ گوشواروں کی تفصیلات مانگی تھیں۔

واضع رہے الیکشن کمیشن پہلے ہی وزیر اعظم کے داماد اور رکنَ اسمبلی کیپٹن صفدر کو ان کے اثاثہ جات کے حوالے متضاد اعداد و شمار پر تفصیلات مانگنے کے لیے طلب کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close