اسلام آباد
اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق اوگرا نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس پروزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے25 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا کہا گیا ہے۔