اسلام آباد

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے سستی بجلی نہیں خرید رہی،عمران خان

اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت اور روسی کمپنی کے درمیان آئل ریفائنری کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا جب کہ صوبے میں حکومتی جماعت کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے سستی بجلی نہیں خرید رہی۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور روسی کمپنی آئل اینڈ گیس حیماش اپارات اورآرفیوز کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت روسی کمپنی خیبر پختونخوا میں 20 ہزار بیرل یومیہ آئل ریفائن کرے گی اور آئل ریفائنری پلانٹ کوہاٹ میں لگایا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ 74 میگاواٹ بجلی تیار جو سستی بھی ہے لیکن وفاقی حکومت خرید نہیں رہی، شہباز شریف کو ہر چیز کے لیے اجازت مل جاتی ہے لیکن جس میں پاکستان کا فائدہ ہے اس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ آلودگی ہے جو پنجاب میں پاور پلانٹ سے پیدا ہو رہا ہے جب کہ پانی پر بجلی سب سے سستی ہے پاکستان کی ترقی اس پر منحصر ہے لیکن ایل این جی، کوئلہ یا کوئی اور انرجی ڈالر سے حاصل کی جاتی ہے جو معیشت پر بوجھ ہے کیونکہ باہر سے چیزیں منگوانے کا مقصد صرف کمیشن ہے جو حکمران کھا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close