خیبر پختونخواہ
سانحہ چارسدہ :شہید پروفیسر حامد حسین کے گھر پر پرویز خٹک کی آمد ،لواحقین کا احتجاج ،استعفیٰ کا مطالبہ
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ چارسدہ میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے لواحقین نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پرویز خٹک صوابی میں شہید پروفیسر حامد حسین کے گھر گئے جہاں پروفیسر حسین کے لواحقین نے پرویز خٹک سے احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ۔لواحقین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ،اگر عوام کا تحفظ نہیں کر سکتے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کب تک قربانی دیتی رہے گی ،اگر آپ حکومت نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے خاموشی سے پروفیسر حامد حسین کے لواحقین کے احتجاج کا سامنا کیا ۔ پرویز خٹک کی آمد پر پروفیسر کے لواحقین کے احتجاج پر پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم سرجھکا کر لواحقین کا احتجاج قبول کریں گے ،شہدا کے لواحقین کے غموں کا مد عا وانہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کافی مشکل دور سے گزر رہا ہے ،دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں جسے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔