اسلام آباد

زیادہ سے زیادہ نشستوں کا حصول، سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کا جوڑ توڑ جاری

اسلام آباد: سینیٹ میں زیادہ سے زیادہ نشستوں کے حصو ل کے لیے پی ٹی آئی کا جوڑ توڑ جاری،مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کئیے جا رہے ہیں ۔ اعظم سواتی کو خیبر پختونخواہ اور چوہدری سرور کو پنجاب سے سینیٹ کے ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹکٹ دئیے جانے کی منظوری منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی اور چوہدری سرور کو سینیٹ کے ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ، اعظم سواتی خیبر پختونخواہ جبکہ چوہدری سرور کو پنجاب کی نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹکٹ دئیے جانے کی منظوری منظوری دیدی۔سینیٹ الیکشن کے لیے عمران خان کے پاس 30درخواستیں آئیں زیادہ درخواستیں خیبر پختونخواہ سے وصول ہوئیں۔پاکستان تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ سے 7نشستیں ملنے کی امید ہے جبکہ سینیٹ میں زیادہ سے زیادہ نشستوں کے حصو ل کے لیے پی ٹی آئی کا جوڑ توڑ جاری،مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کئیے جا رہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close