طلال چوہدری کو نہال ہاشمی جیسی یا اس سے بھی زیادہ سخت دی جا سکتی ہے: سینیٹر اعتزاز احسن
سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کو نہال ہاشمی جیسی یا اس سے بھی زیادہ سخت دی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کی سزا دیے جانے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صرف نہال ہاشمی کو سزا دینا درست نہیں ہوگا۔نہال ہاشمی نے جو کچھ کہا وہ پنی مرضی سے نہیں کیا۔ نہال ہاشمی کے پیچھے نواز شریف تھے۔ نواز شریف نے نہال ہاشمی سے اعلی عدلیہ پر حملہ کروایا۔ لہذا عدالت کو نواز شریف کیخلاف ایکشن لینا چاہیئے۔ اعتزاز حسن کا مزید کہنا ہے کہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کا ایکشن لے کر بھی درست قدم اٹھایا گیا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جس قسم کی زبان طلال چوہدری نے اعلی عدلیہ سے متعلق استعمال کی ہے، اس کے بعد طلال چوہدری کو نہال ہاشمی جیسی یا اس سے بھی زیادہ سخت دی جا سکتی ہے۔