خیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن میں مولانا سمیع الحق کی حمایت کرے گی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولاناسمیع الحق کو منتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مولانا سمیع الحق سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے حصہ لیں گے۔مولانا سمیع الحق تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کرچکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی س تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (س) سربراہ عمران خان نے ملاقات کی تھی جس کے اگلے روز ہی دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کی خبریں گردش کرنے لگیں تھی جس کی مولانا سمیع الحق نے تصدیق کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close