خیبر پختونخواہ

بنوں، جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بنوں: بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے غوری والہ میں پیش آیا، جہاں گھات لگائے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما پر اندھا دھند گولیاں برسائی اور فرار ہوگئے، تاہم ملک طفیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کی متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما کی موت کی خبر سنتے ہی کارکنان میں سخت اشتعال پھیل گیا ہے اور انہوں نے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close