بلوچستان

میر اظہار حسین کھوسہ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے سپرد

کوئٹہ: احتساب عدالت نے کرپشن الزامات میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک اور رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو کرپشن الزامات پر نیب نے گزشتہ روز حراست میں لے لیا تھا۔ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close