انٹرٹینمنٹ

بھارتی ڈائریکٹر نندیتا داس کا منٹو پر فلم بنانے کا اعلان، نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کریں گے

لاہور :  بھارتی ڈائریکٹر نندیتا داس نے پاکستان کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں بھارت کے ہی معروف اداکار نواز الدین صدیقی منٹو کا کردار ادا کریں گے۔ ڈائریکٹر نندیتا داس نے یہ اعلان 69 ویں کینز فلم فیسٹول کے دوران کیا اور کہا کہ انہوں نے اس فلم کا مرکزی کردار نواز الدین صدیقی سے کرانے کیلئے کاسٹیوم سمیت دیگر معاملات میں ان کی آزمائش بھی کر لی ہے۔

نندیتا داس نے کینز فلم فیسٹول کے موقع پر فلم کی شوٹنگ ممبئی اور لاہور میں کرنے کی پلاننگ بھی کی اور کہا کہ ” میرے دماغ میں شروع سے ہی نواز الدین صدیقی کا نام تھا۔ بھارت میں آرٹ کے ساتھ اکانومی کا ہمیشہ سے تصادم رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھ پر کسی بڑے سٹار کو اس فلم میں لینے کیلئے دباﺅ رہا لیکن مجھے ایک زبردست گہرائی اور مطابقت کی ضرورت ہے جو صرف نواز الدین صدیقی ہی اس کردار کو دے سکتے ہیں“۔ 
فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نندیتا داس نے کہا کہ ”یہ مہد سے لحد تک کی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی زندگی اور کام کی تعریف ہے جو فطری طور پر باغی تھا، ایک ایسا آدمی جو سرگرم کارکن بنے بغیر ہی لہر کے خلاف گیا۔ فلم میں 1946ءسے 1952ءکے سات سالہ دور کی منظرکشی کی جائے گی جو اس خطے کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے“۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ نواز الدین صدیقی اس سے قبل بھی بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں ایک پاکستانی صحافی ”چاند نواب“ کا کردار ادا کر چکے ہیں اور فلمی ماہرین انہیں سعادت حسن منٹو کے کردار کیلئے موزوں ترین اداکار قرار دے رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ حال ہی میں سرمد کھوسٹ نے بھی سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنائی جسے پاکستان میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close