بلوچستان
محمد خان اچکزئی سے میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے کے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ملاقات میں صوبے کے انتظامی معاملات، اہم سیاسی ایشوز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور بھی پر زیر غور آئے۔