اسلام آباد

سینیٹ الیکشن میں کتنے پارلیمنٹرینز ووٹ ڈال سکیں گے؟، الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیںیٹ انتخابات کے لئے ووٹر فہرستیں تیار کرلیں، سینٹ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 1061 ارکان 52 سینیٹرز کا انتخاب کرینگے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے حتممی ووٹر فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ اس وقت قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 1070 نشستوں میں سے 9 نشستیں خالی ہیں۔ قومی اسمبلی کی تین، پنجاب اسمبلی کی چار جبکہ سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کی ایک ایک نشست خالی ہے۔

سینٹ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 1061 ارکان 52 سینیٹرز کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔ قومی اسمبلی کے 339 ارکان اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب کرینگے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 367 ارکان پنجاب کے 12 سینیٹرز کا انتخاب کرینگے۔ سندھ اسمبلی کے 167 ارکان سندھ کے 12 سینیٹرز کو منتخب کرینگے جبکہ خیبر پختوںخواہ اسمبلی کے 123 ارکان 11 سینیٹرز کو منتخب کرینگے۔

ووٹر فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان 11 سینیٹرز کا انتخاب کرینگے جبکہ قومی اسمبلی کے 11 فاٹا ارکان 4 فاٹا سینیٹرز کا انتخاب کرینگے۔ سینٹ ارکان کے انتخاب کے لئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close