نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو طلب کرلیا جہاں العززیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلیے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیز اسٹیل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیارہورہے ہیں جب کہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکیےجارہے ہیں، نئےضمنی ریفرنس میں بیرونی ملک سےحاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے العززیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ضمنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا بیان ریکارڈ کروایا جائے گا اور اس بیان کو ضمنی ریفرنس کاحصہ بنایا جائے گا جس کے لیے نیب راولپنڈی نے نوازشریف کو کل طلب کرلیا۔دوسری جناب چیئرمین نیب نے 8 فروری کو پنجاب حکومت کے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا نوٹس لے لیا اور پنجاب بیورکریسی سے ریکارڈ کی عدم فراہمی کو قانون کی خلاف ورزی قراردیا۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب پنجاب میں قائم 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے قیام کی انکوائری کررہا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کومختلف اداروں کے ریکارڈ کے لیے 4 خطوط لکھے گئے اور نیب نے تمام ذرائع استعمال کیے مگر ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ادھر ترجمان پنجاب حکومت نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں، پنجاب کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں جب کہ جن 23 کمپنیوں کاریکارڈ مانگا گیا تھا ان میں سے47 کا ریکارڈ حوالے ہو چکا ہے۔