اسلام آباد

سعودی عرب کا پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

اسلام آباد: سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافے کا عندیہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس کی باضابطہ اطلاع وزارت مذہبی امور کو دے دی گئی ہے جس کے بعد رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔واضح رہے کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹا پرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close