دنیا

نشے میں دھت ایلن مولالی ڈرائیونگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایلن مولالی نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، جس پر انھیں نہ صرف جرمانہ کیا گیا بلکہ 3 برس کیلیے ڈرائیونگ پر پابندی بھی عائد کردی گئی۔

یہ دس برس میں چوتھا موقع ہے جب انھیں نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔ 46 سالہ مولالی نے انگلینڈ کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے میچز کھیلے، پرتھ کی ایک عدالت کو بتایا گیا کہ انھوں نے نشے کی حالت میں اپنی والدہ کی کار کو کئی مرتبہ دیوار سے ٹکرایا اور 2مرتبہ وہاں پر پارک گاڑیوں کوٹکر ماری۔ مولالی کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مشکلات کا سامنا ہے، ان کی شادی ٹوٹ چکی، ایک کاروبار میں انکے 50 ہزار پائونڈ ڈوب چکے جبکہ والد کی وفات نے بھی ان پر بُرا اثر ڈالا، اس لیے شراب پیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close