الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، ایم کیو ایم کے دس رہنماوں کو طلبی نوٹسز
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مبینہ طور پر دو ارب روپے لندن سیکرٹریٹ کو بھجوانے والے ایم کیو ایم کے دس رہنماوں کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا۔ قائد متحدہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایم کیو ایم کے دس رہنماوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، طلبی کے نوٹسز ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے جاری کیئے گئے۔
ایم کیو ایم کے جن رہنماوں کو طلب کیا گیاہے کہ ان میں کیفل وارا، ڈاکٹر صغیر احمد، محمد شاہد، محمد زبیر، محمد طاہر اور منظور احمد شامل ہے۔ رؤف مغل، محمد عمران، رفیق راجپوت اور کمال صدیقی بھی طلب کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم کے رہنما چائنہ کٹنگ اور بھتہ کی مد پیسے جمع کرکے خدمت خلق فاونڈیشن میں جمع کرائے جاتے تھے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن سے پیسے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ بجھوائے جاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق، مجموئی طور پر دو ارب روپے لندن سیکرٹریٹ کو بجھوائے گئے۔