دنیا

تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

حکومت کی جانب سےتعلیمی اصلاحات کے خلاف سینکڑوں اساتذہ سڑکوں پرنکل آئے،حکومت کے خلاف احتجاج کیا.

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت میکسیکوسٹی میں اساتذہ نےحکومت کی جانب سے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے خلاف ریلی نکالی،پلےکارڈز اور بینرز تھامے اساتذہ نےحکومتی اصلاحات کےخلاف شدید نعرے بازی کی.

میکسیکومیں تعلیمی نظام زبوں حالی کاشکارہے،تعلیمی نظام میں بہتری کی خاطر میکسیکوکی سینٹ نے اصلاحات کا بل منظورکیاہے جس کےمطابق تمام اساتذہ کامرحلہ وار امتحان لیاجائے گا.

حکومت کی جانب سے متعارف قانون کے مطابق نئےاساتذہ امتحان میں ناکام ہونے کی صورت میں ملازمت سے فارغ کردیے جائیں گے.

یاد رہے کہ میکسیکو کی جنوبی مشرقی ریاستوں میں گذشتہ دس سالوں سے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیے جارہے ہیں، جس میں استاتذہ کی جانب سے ان کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مراعات کا مطالبہ کیا جاتا ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ میکسیکو کی چار ریاستوں میں اساتذہ کی جانب سے حکومت کی نئی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close