بلوچستان

سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ انوارالحق کاکڑ کو دونگا، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان اور مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات جو 3 مارچ کو ہو رہے ہیں، اس سے متعلق ابھی تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہم سے کوئی رابطہ قائم نہیں کیا۔ ہمارا اپنا ایک گروپ ہے اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی وہی فیصلہ کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میں ایک بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں جنرل نشست پر وزیراعلٰی کے مشیر انوارالحق کاکڑ جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کو میں ووٹ دوں گا۔ سینیٹ کی خواتین کی نشست پر بھی میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close