سندھ

ایم کیو ایم میں ٹوٹ پھوٹ، فیصل سبزواری کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ موومنٹ بہادر آباد کے سرگرم رہنما فیصل سبزواری نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری آج شام 7.30 کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی پی آئی بی اور بہادر آباد گروپوں میں تقسیم کے تناظر میں فیصل سبزواری کا بہادر آباد گروپ میں نہایت اہم کردار رہا جبکہ اتوار کی شام ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کے بعد فیصل سبزواری نے دبئی روانگی کیلئے ٹکٹ کنفرم کروالی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close