دنیا

شام پر فضائی حملے ایران کے لیے واضح پیغام ہیں: اسرائیلی وزیر

اسرائیل کے وزیر برائے سراغرسانی یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شام میں ایران کی تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر واضح پیغام دے دیا ہے اور وہ یہ کہ اسرائیل کے پڑوس میں ایران کے فوجی قدم قبول نہیں کیے جائیں گے اور اگر اس ملک نے کوئی اشتعال انگیزی کی تو اس کے خلاف فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کاتزکا آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اور ہم جانتے ہیں کہ ہم نے کن اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔انھیں ان حملوں کو ہضم کرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اور یہ بات سمجھنے میں بھی وقت لگے گا کہ اسرائیل نے ان جگہوں کو کیسے نشانہ بنایا ہے؟اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا کہ یہ خفیہ جگہیں تھیں ،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں، ان کی بدولت ہم وہاں جو کچھ ہو رہا ہے ، اس کے بارے میں سب جانتے ہیں اور گذشتہ روز ہم نے یہ بات ثابت بھی کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close