خیبر پختونخواہ

پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔لوگوں میں خوف وہراس

لوگوں میں خوف و ہراس ، شدت پانچ جبکہ گہرائی 72 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی پہاڑی علاقہ تھا۔

سوات ، مالاکنڈ اور چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ گھروں ، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
 ملک کے بالائی علاقوں سوات ، مالاکنڈ اور چترال سمیت آج صبح دس بجے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں ، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ جبکہ گہرائی 72 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close