سندھ

لڑکی کی والدہ کو علاج کیلئے 40 لاکھ روپے دیئے، ایم این اے مجاہد بلوچ کا زیادتی کے الزام پہ ردعمل

کراچی: لڑکی سے زیادتی کا الزام لگنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ بھی میدان میں آگئے ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے لڑکی کی والدہ کو علاج کے لیے 40لاکھ روپے دئیے ،مجھے مدد کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے ،الزامات جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں ۔سلمان مجاہد نے مزید کہا کہ میں نے فاروق ستار کو جوائن کیا ہے اس لیے مجھے نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد کی سادگی پر قربان جاﺅں جو انہوں نے لڑکی کی والدہ کی مدد کے لیےردعم 40لاکھ روپے دے دئیے ۔ان کا کہناتھا کہ سلماج بلوچ پارلیمنٹ لاجز میں اس لڑکی کے ساتھ پھرتے رہتے تھے اس کے ساتھ سالگرہ بھی منائی اور کئی بار لڑکی کے ساتھ شرمناک طریقے سے بھی گھومتے پھرتے رہے ۔واضح رہے کہ کراچی کی ایک لڑکی نے سماجی کارکن صارم برنی سے رابطہ کیا اور انہیں ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد بلوچ نے اس کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے لہذا رکن قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی میں مدد کی جائے۔لڑکی نے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے آفس بلا یا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،اس کے بعد میری غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز لے کر بلیک میلنگ شروع کردی اور کافی عرصے تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close