بلوچستان

آئندہ الیکشن میں پی ایس پی بڑی پارٹی بن کے سامنے آئے گی: مصطفیٰ کمال

کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور رنگ، نسل، زبان اور قوم کی تفریق سے بالا تر ہو کر لوگوں کے دلوں کی نفرتیں ختم کرنا اور لوگوں کو آپس میں ملانا ہے تاکہ عوام ایک ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی ملک کی بڑی جماعت بن کر کامیاب ہو گی۔ پاکستان کے عوام کی تقدیر جلد بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کا نعرہ نہیں لگاتے بلکہ عوام کو اختیارات دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکیں۔

سابق سٹی ناظم کراچی گزشتہ روز سے کوئٹہ کے دورے پر ہیں جس میں انہوں نے کوئٹہ میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا جسکے بعد سے یہاں کے لوگوں کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close