پنجاب
انسانی اسمگلنگ کرنے والےگروہ کے دوملزمان گرفتار
سبزہ زار پولیس نے انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کے خلاف کاروائی کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے.
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے اسمانی اسگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کرلیا.
پولیس حکام کے مطابق ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی سمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے،دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان لوگوں کو دبئی،ترکی،کینیڈا اور دیگر ممالک بھجواتے تھے،تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو انسانی سمگلنگ کرنے والے دیگر ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی جلد عمل میں لائی جائے گی