تجارت
ملک میں جنوری کے دوران کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ
ملک میں جنوری میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئے سال کے پہلے ماہ میں ہی 23 ہزار 700 کاریں فروخت کی گئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے دوران تاریخ کی ریکارڈ فروخت ریکارڈ کی گئی ہے، اور کاروں کی فروخت کا کل حجم تقریبا 24 ہزار کاروں تک پہنچ گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران کار فروخت ایک لاکھ 48 ہزار یونٹس رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ جاپانی کاروں کی امپورٹ میں رکاوٹ کے سبب بھی مقامی کاروں کی فروخت میں اضافے کا رحجان ہے۔