خیبر پختونخواہ

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق

صوابی: پنج پیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار فضل رزاق کو اس کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا گیا جب وہ ڈیوٹی پر جانے کیلئے گھر سے نکلا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close