گلگت بلتستان

گلگت میں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر ڈکیتی کروانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، مقامی صحافی کا انکشاف

گلگت: ایک مقامی اخبار کے نمائندے نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت میں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ڈکیتی پر مجبور کرنے والے گروہ کا سرغنہ جوٹیال پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ گرفتار ملزم نے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر محلوں، مارکیٹوں میں بچوں کے ذریعے چوریاں کرانے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ جوٹیال کے رہائشی کو جیل بھیج کر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خفیہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔

مقامی صحافی کا دعویٰ ہے کہ گلگت میں ایک ایسا گروہ موجود ہے جو سکول کے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر ڈکیتوں کے لئے مجبور کرتا ہے۔ ان بچوں کو بلیک میل کر کے محلوں، بازاروں اور دیگر مارکیٹوں سے موٹر سائیکلیں چوری کراتا ہے۔ غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر چوریوں پر مجبور کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مجبر کی اطلاع پر جوٹیال کے رہائشی کے گھر پر چھاپہ مار کر پولیس نے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 بور پستول، 6 عدد کارتوس، 2 عدد قیمتی موبائلز، 2 عدد چوری شدہ ہنڈا موٹر سائیکلوں سمیت ویڈیوز بھی اپنے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل کر کے جیل کا مہمان بنا دیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خفیہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام ملزمان کو گرفتار کر کے اصل حقائق میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close