گلگت بلتستان

شاہراہ قراقرم اور اہم عمارات کی حفاظت یقینی بنائی جائے، آئی جی گلگت بلتستان

گلگت: انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر موجود پلوں اور اہم عمارات کی حفاظت یقینی بنائی جائے تاکہ سی پیک اور دیگر سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ سنیپ چیکنگ، ناکہ بندی اور فزیکل چیکنگ کی سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھیں جبکہ جی بی کی حدود میں بغیر شناختی کارڈ کے کوئی داخل نہ ہوسکے۔ خطے کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھی جائے، مشکوک اور متنازعہ سرگرمیوں کے حامل افراد کے نام شیڈول فور میں ڈال دیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس گلگت میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صابر احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 2018ء کو اینٹی نارکوٹکس کا سال قرار دیے جانے سے اب تک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی منشیات فروشوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس میں اگلے مہینے (مارچ) سے حقدار اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گی، تاہم یہ ترقی ان اہلکاروں کیلئے ہوگی جو اہلیت رکھتے ہوں، سنیارٹی لسٹوں کو مرتب کرتے وقت اور ترقیابی کے عمل کو مکمل شفاف بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے بعد فورس کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ جی بی پولیس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ سکیورٹی کانفرنس کے دوران گلگت، دیامر، استور، ہنزہ، نگر اور غذر کے تمام ایس ایچ اوز سے سکیورٹی و دیگر ایشوز کے حوالے سے صابر احمد نے براہ راست بریفنگ لی اور موقع پر انہیں ہدایات بھی دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close