اسلام آباد

وزیراعظم نواز شریف کے دل کی کامیاب سرجری ہوگئی، وفاقی وزیراطلاعات

لندن: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم کی صاحبزادی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مقامی اسپتال میں دل کی کامیاب سرجری مکمل ہوگئی۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کے دل کی کامیاب سرجری ہوئی اور کم و بیش 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔ لندن کے مقامی اسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پران کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی  شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد اسپتال میں موجود ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن کی تیاریاں مکمل کیں جب کہ وزیراعظم نے آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اورانہیں اپنی طبیعت سے متعلق بتایا جب پر ان کی والدہ نے بیٹے کے کامیاب آپریشن کے لئے دعائیں دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close