اسلام آباد

نوازشریف نے مریم نواز کو آگے کرنے کا بڑا اشارہ دے دیا

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر پہلی بار سابق وزیراعظم نوازشریف نے گاڑی کی اگلی نشست پر خود بیٹھنے کی بجائے مریم نواز کو بیٹھا دیا اورخود گاڑی کی پچھلی سیٹ پر براجمان ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں نیب کے ضمنی ریفرنسز میں پیشی کے بعد آج جب سابق وزیراعظم نوازشریف جانے لگے تو وہ ہمیشہ کی طرح گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کی بجائے پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئے اور مریم نوازکو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے کو کہا جس پر مریم نواز نے اگلی نشست سنبھال لی۔واضح رہے کہ آج تک شریف فیملی کی جتنی بھی نیب ریفرنسز میں پیشیاں ہوئی ہیں سابق وزیراعظم نوازشریف ہمیشہ فرنٹ نشست پر ہی بیٹھے ہیں اور مریم نواز پچھلی نشست پر بیٹھتی ہیں لیکن آج نوازشریف نے عدالت سے واپسی پر روایت بدل دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close