پنجاب

” آپ یہ چیز خریدو، پیسے میں دیتی ہوں“ مریم نواز نے اچانک سڑک پر گاڑی روک کر نوجوانوں کو کیا پیشکش کردی؟

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حلقہ این اے 120 کے دورے کے دوران اس وقت سب کو حیران کردیا جب انہوں نے ایک آئس کریم کی دکان کے باہر گاڑی رکوا لی اور وہاں موجود بچوں اور نوجوانوں کو اپنے پلے سے آئس کریم کھلائی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بدھ کو لاہور کے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر وہ عوام میں گھل مل گئیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ایک ریڑھی سے گول گپے کھائے جبکہ دوسری جگہ سے پٹھورے بھی کھائے۔

مریم نواز نے ایک جگہ آئس کریم کی دکان کے باہر گاڑی رکوالی اور وہاں موجود نوجوانوں اور بچوں کو آئس کریم کھلانے کی آفر کردی۔ انہوں نے ایک نوجوان سے پوچھا کہ وہ کہاں سے آیا ہے اور کیا کر رہا ہے جس پر نوجوان نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی سے آئس کریم کھانے کیلئے آیا ہے۔

مریم نواز نے نوجوان سے کہا کہ وہ سب لوگ ان کے ساتھ آئیں وہ خود انہیں آئس کریم کھلائیں گی جس پر نوجوانوں نے حیل و حجت کی اور کہا کہ وہ مریم کو اپنے پیسوں سے آئس کریم کھلائیں گے جس پر مریم نے کہاچونکہ وہ بڑی ہیں اس لیے آئس کریم کے پیسے بھی وہی ادا کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close