اسلام آباد

پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق باضابطہ اعلان نہیں ہوا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لہذا سرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ثابت کیا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے۔ دوسری جانب گذشتہ دنوں وزیر خارجہ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ 3 ماہ کے لیے مؤخر ہوگیا ہے اور جون میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close