خیبر پختونخواہ

کے پی کے حکومت کا مدرسہ حقانیہ کیلیے مزید 27 کروڑ 70 لاکھ جاری کرنیکا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے دارالعلوم حقانیہ کیلئے 27 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ کی سمری وزیراعلٰی پرویز خٹک کو ارسال کردی۔ وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمٰن نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلٰی کے صوابدیدی فنڈز سے اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں چلنے والے مدرسے دارالعلوم حقانیہ کیلئے گرانٹ کی سمری پرویز خٹک کو بھیجی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کیلئے گرانٹ کی سمری بھیجی گئی ہے بلکہ اس سے قبل مالی سال 17-2016ء کے بجٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مدرسے کو 30 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ اس 30 کروڑ کی گرانٹ کا دفاع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مدد اور رقم مدرسے کے طالبعلموں کو بنیاد پرستی سے نکال کر مرکزی دھارے میں لانے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دارالعلوم حقانیہ کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بھی مالی مدد کی گئی تھی، یہاں تک کہ مرحوم ولی خان نے یہاں کا دورہ بھی کیا تھا۔ یاد رہے کہ مولانا سمیع الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کچھ عرصے قبل اتحاد بھی ہوا تھا اور اسی اتحاد کے سلسلے میں 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے نشست بھی ملنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close