پنجاب

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل؛ نیب نے احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا

لاہور: نیب حکام کا کہنا ہے کہ کہ سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے حاصل ہونے والے پیغامات اور دستاویزات سے بڑے پیمانے پر انکشافات ہونے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے اہم مواد ملا ہے تاہم کافی ڈیٹا ڈیلیٹ بھی ہے جسے ریکور کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیٹا ریکوری کی بنیاد پر تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور اس کیس میں کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

پاکستان ویوز کے نمائندے کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے حاصل ہونے والے مواد اور چند اہم ٹیلی فون کالز کے ریکارڈز کا جائزہ لے رہی ہے جس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈیٹا ریکوری کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں.
ذرائع نیب کے مطابق احد چیمہ کے سعودی عرب روانہ ہونے کی اطلاعات تھیں جس کے بعد اُن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اس کیس کو بغیر کسی دباؤ میں آئے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اس کیس میں جانبداری کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے قریب نیب کے زیر حراست احد چیمہ کے حق میں بینرز لگ گئے ہیں جن پر ان کے دور میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات درج ہیں۔ واضح رہے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا، ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کو دو بار طلب کیا گیا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی اپنے جائیداد کی تفصیلات جمع کرائی تھی جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے، دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی نے ہڑتال کردی اور ڈی ایم جی افسران نے اپنے دفاتر کو تالے لگا کر سیکرٹیریٹ آفس بند کردیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close