سندھ

ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے اس پاکستانی نے ایسی شرمناک ترین حرکت کردی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

حیدرآباد: مفت کھانے کے لئے کوئی کس حد تک گر سکتا ہے، اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو اس شخص کو دیکھ لیجئے جس نے مفت پیزا لینے کے لئے اپنا ہی بال نوچ کر پلیٹ میں رکھا اور پھر ویٹر سے اس کی شکایت کر کے نیا پیزا منگوا لیا۔ ویب سائٹ Parhloکے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد کے آٹو بان روڈ پر واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ اگر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے نا آتی تو شاید کوئی ایسی گھٹیا بات کا یقین ہی نا کر پاتا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اس شخص کا پیزا ختم ہونے کے قریب تھا تو اس نے اپنے سر سے ایک بال کھینچا اور اسے باقی بچے ہوئے پیزے کے ٹکڑے کے ساتھ رکھ کر ویٹر کو بلالیا۔ اس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”یہ کیا ہے؟“ اور پھر ویٹر کو حکم دیا کہ وہ باقی بچے ہوئے پیزے کو واپس لے جائے اور نیا پیزا لے کر آئے۔

اس گھٹیا حرکت کے نتیجے میں اس شخص کو مفت پیزا تو مل گیا لیکن سوشل میڈیا صارفین اسے خوب لعنت ملامت کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین یہ بھی بتا رہے ہیں کہ یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے بلکہ بعض لوگوں نے تو اس شرمناک تکنیک کو مفت کھانے کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close