حمزہ علی عباسی کی ماہرہ خان کو ”تھپڑ مارنے“ کی کوشش، انجام کیا ہوا؟
لاہور : ہلکے پھلکے تشدد کی بات سامنے آنے کے بعد بہت سی پاکستانی خواتین نے ”ہلکے تشدد“ کے نتائج سے آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے لیکن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے تو اس معاملے کو ایک بالکل ہی نیا رنگ دیدیا ہے اور ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے نہایت زبردست انداز میں
منظرکشی کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی ماہرہ خان کو تھپڑ مارنے کیلئے اپنا ہاتھ بلند کرتے ہیں لیکن اس سے پہلے کہ وہ یہ ”اعزاز“ حاصل کرتے ماہرہ خان کے اندر چھپی ”سپر وویمن“ باہر آ گئی اور انہوں نے حمزہ علی عباسی کے پیٹ میں ایک زوردار مکا جڑ دیا اور پھر ایک مکا ان کے چہرے پر بھی برسایا۔ماہرہ خان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ آج کے پاکستان کی عورتیں مردوں سے کسی بھی طور پر کم نہیں ہیں۔ اور ہاں! ایک بات تو آپ کو بتانا ہی بھول گئے، وہ اتنی ہی اونچی ”کک“ بھی مار سکتی ہیں جتنی کہ حمزہ علی عباسی