انٹرٹینمنٹ

کترینہ، کرینا اور نرگس فخری پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی بجٹ میں جہاں دوسری اشیا پر ٹیکس لگایا گیا وہیں بھارتی اداکارائیں کرینا کپور، کترینہ کیف اور نرگس فخری بھی اس بجٹ سے نہ بچ سکیں۔وفاقی بجٹ میں غیر ملکی اداکاروں کے اشتہارات پر 20فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ اب غیر ملکی اداکاروں سے سجے اشتہارات  بنانے والوں کو اپنی کل آمدنی میں سے 20فیصد ٹیکس کی مد میں دینا پڑے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس ٹیکس پر ازراہ مزاح کہا کہ اس طرح غیر ملکی اداکاروں کو کم دیکھا کرینگے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close