انٹرٹینمنٹ

حکومت کا چین میں پاکستانی ڈرامے دکھانے کا اعلان

اسلام آباد: چینی بھی پاکستان کے رنگ میں رنگنے کو تیار ہیں اور اسی سلسلے میں اب پاکستانی ڈرامے چین میں بھی دکھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب چین میں پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے جبکہ چینی سنیما گھروں میں پاکستانی فلمیں بھی چلیں گے۔

قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کو بریفنگ میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاک چین کلچرل معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور اب چین کے سرکاری ڈرامہ چینل پرپاکستانی ڈرامے اور فلمیں چینی زبان میں دکھائی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close