اسلام آباد

نگران حکومت اور وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پی پی پی اور پی ٹی آئی میں رابطہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کی جانب سے نگراں حکومت اور وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے مشاورت کی گئی۔ سینیٹ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان نگراں حکومت اور وزیراعظم کے چناؤ کیلئے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنماء شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے مرکز اور چاروں صوبوں میں نگراں حکومتوں کے قیام میں کردار ادا کرنے فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ نے رابطہ کرکے شاہ محمود قریشی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی ہے، جلد نگراں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کیلئے نگراں وزرائے اعلیٰ کے نام تجویز کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close