سندھ

کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے کراچی تا ٹھٹہ دو رویہ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

گھگھرپھاٹک کے قریب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں غیر ضروی تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 47 کلومیٹر شاہراہ کا منصوبہ اپنے مقررہ وقت ایک سال سے قبل مکمل ہوجائے گا۔

ایم کیو ایم کے مظاہرے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور سمیت پانی کے منصوبے پر معاملات صحیح سمت میں جارہے ہیں، پانی کا مسئلہ پورے شہر کا ہے اس پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل خان نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ترقی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، مستقبل میں کراچی ٹھٹہ شاہراہ مٹھی اور اسلام کوٹ سے گزرتی ہوئی تھر تک جائے گی جس کے ذریعے تھر کول منصوبے میں مطلوبہ مشینری پہنچانے میں بہت مدد ملے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close