گلگت بلتستان

50 پاکستانی شہریوں کی بیگمات کو چینی حکومت نے گرفتار کرلیا، کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

گلگت: چینی حکومت نے 50پاکستانیوں کی بیگمات کو گرفتار کر لیا ہے جس سے ملک میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ یہ تمام خواتین چینی شہری ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے مردوں سے شادیاں کر رکھی تھی۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جن پاکستانیوں کی بیگمات کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں اکثریت امپورٹ ایکسپورٹ کے اہم کاروباری افراد کی ہے جو چین سے مختلف اشیاء پاکستان درآمد کرتے ہیں۔ ان کی بیگمات کو گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے ساتھ ملحق چینی صوبے ژن جیانگ کی حکومت نے حراست میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ اس قدر گھمبیر ہو چکا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان خواتین کو رہا کرواکر پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ قرار داد خاتون رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے پیش کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ ”گلگت بلتستان اور ژن جیانگ کے شہری اکثر ایک دوسرے کے ملک میں آتے جاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے ان علاقوں کے مردوخواتین اکثر باہم شادیاں بھی کر لیتے ہیں، جو دونوں ملکوں کے قوانین کے عین مطابق ہوتی ہیں، لیکن گزشتہ سال سے چینی پولیس نے ان چینی باشندوں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے جنہوں نے غیرملکیوں سے شادی کر رکھی ہے۔ اسی مہم کے نتیجے میں 50وہ خواتین بھی گرفتار ہو چکی ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے مردوں سے شادیاں کر رکھی تھیں۔ان خواتین کے کئی بچے ہیں جو اپنی ماؤں کے انتظار میں ہیں۔ لہٰذا انہیں واپس لائے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close