سندھ

ایم کیو ایم کے رہنماءوسیم اختر کے بعد اب ڈاکٹرفاروق ستار کے بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری

کراچی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت متعدد رہنماﺅں کے ناقابلِ گرفتاری وارنٹ جاری کردیے۔
انسدا دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم کے 22 رہنماﺅں کے ناقابلِ یقین وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن میں ڈاکٹرفاروق ستاربھی شامل ہیں۔
ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اسی مقدمے میں 16 فروری تک ضمانت پررہا ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنماﺅں پر الزام ہیں کہ گزشتہ سال 12 جولائی کو انہوں نے اپنے قائد الطاف حسین کی ملک دشمن تقاریر میں معاونت کی اور انہیں سنا بھی۔
گزشتہ سال ستمبر میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سندھ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close