پنجاب

معذور سائل کی چیف جسٹس کی گاڑی روک کر انصاف کیلئے دہائی

لاہور: خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی معذور شہباز نے چیف جسٹس کی گاڑی روک کر دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن کو اغوا کرلیا گیا ہے لہٰذا چیف جسٹس اسے انصاف دلائیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار لاہور میں سپریم کورٹ سے سیشن کورٹ دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی شہباز نے انصاف کی دہائی کے لیے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے راستے سے ہٹا دیا۔ چیف جسٹس بھی معذور سائل کی دہائی سنے بغیر وہاں سے روانہ ہوگئے۔شہباز نے میڈیا کے سامنے دہائی دیتے ہوئے کہا میری اٹھارہ سالہ بہن کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس بھی میری بہن کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کررہی اور ملزموں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس سب کو انصاف دے رہے ہیں میری شنوائی کیوں نہیں ہو رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close