پنجاب

عمران خان کی جان کو خطرہ

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سیکیورٹی کے پیشِ نظر اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی اور اجاسم شریف کو میٹنگ کے دوران اپنے خدشات سےآگاہ کیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ اور حساس داروں کی رپورٹس بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں بُلٹ پروف ڈائس استعمال اور کھلے اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس حکام نے اپنے افسران کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close