اسلام آباد

حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر الیکشن کمیشن کے دو افسران معطل

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر دو افسران کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق حلقہ بندیوں کے نقشے افشا کرنے پر الیکشن کمیشن کے 2 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے حکم پر معطل کئے جانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عاطف رحیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محمد سرور شامل ہیں۔ دونوں افسران کو فوری طور پر 3 ماہ کے لئے معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص ملک کو اب الیکشنز اور عابد شاہ کو بجٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی میں تین حلقے ہوں گے جبکہ پنجاب کے 141، سندھ 61، خیبرپختونخوا 39، بلوچستان 16 اور فاٹا کے 12 حلقے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close