سندھ

سندھ میں ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہوئی ہو، ڈی جی نیب نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول ڈالا

ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ الطاف باوانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اگر نیب کے ساتھ تعاون کریں، تو کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، سندھ میں ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے، جس میں کرپشن نہ ہوئی ہو، کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہے، جو مکمل ہونے کے بعد ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ نذرتھ گرلز کالج حیدرآباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ الطاف باوانی نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں سرکاری زمینوں پر ہونی والی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری ہے، جو بھی ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہمیشہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرتا ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک سیاسی جذبے اور ارادے کی ضرورت ہے، جب معاشرہ کرپشن سے پاک ہوگا، تو ہماری نوجوان نسل کا مستقبل بھی تابناک ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ تعلیمی اداروں میں بھی اپنے لیکچر کے ذریعے کرپشن کے ہونے والے نقصانات کے بارے میں طلباء کو آگاہی فراہم کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close