اسلام آباد

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بڑی بات کرکے ہر ایک پاکستانی کا دل جیت لیا

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی سرزمین کو کسی صورت پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا، سعودی عرب سمیت ہمسایوں کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ گوادار چاہ بہار معاون بندرگاہیں ہیں، پاکستان اور ایران مل کر خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں، بلاک کے بجائے نیٹ ورکس بنا کر سب کو شامل کرنے کی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران بھارت تعلقات پاکستان کے خلاف نہیں، سعودی عرب سے مذاکرات پر ہر دعوت کو قبول کیا، یمن اور شام کی تعمیر نو کے لئے سعودی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ایک سوال پر جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ایران پاکستان تعلقات کی قیمت پر ہیں۔ اس لئے بھارت کے ساتھ ایران کے تعلقات پر بھی مثبت سوچا جانا چاہیئے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ داعش چین، پاکستان، روس اور ایران سب کے لئے خطرہ ہے، افغان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کی طرح ایران بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاک ایران باہمی تعلقات، مثالی اور گہرے ہیں۔ ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری کے شعبے میں حائل رکاوٹوں کے جلد دور ہونے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں برادر ممالک کبھی ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ہم کسی کو بھی ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ اس خطے میں داعش کی موجودگی ہم سب کے لیے خطرہ ہے۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسم امہ کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close